ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت میں بلاشبہ امریکہ اور مغرب کے ریشہ دوانائیوں کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ، ترکی کے عوام نے جس طرح کا پیغام امریکہ اور اس کے برخور دار جنرلوں کو دیا اس پر پاکستانی قوم ترکی کی عوام سلام پیش کرتی ہے ، جمعیت علماء اسلام نے ترکی کو اپنے لئے رول ماڈل بنا یا ہے جس دہیرے انداز میں ترکی کے عظیم قائد نے حالات کو کنٹرول کیا یقینی طور یہ انکے قائدانہ صلاحیتوں کی مرحون منت ہے مضبو ط جمہوری و عوامی ادارے کسی بھی ملک کی ترقی و استحکام کا ضامن ہو تے ہیں، بد قسمتی سے پاکستان میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان انتشار و عدم استحکام کا شکار رہا ہے

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 22 جولائی 2016 22:55

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے ترکی میں ہونے والے فوجی بغاوت میں بلاشبہ امریکہ اور مغرب کے ریشہ دوانائیوں کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے ترکی کے عوام نے جس طرح کا پیغام امریکہ اور اس کے برخور دار جنرلوں کو دیا اس پر پاکستانی قوم ترکی عوام سلام پیش کرتا ہے ، جمعیت علماء اسلام نے ترکی کو اپنے لئے رول ماڈل بنا یا ہے جس دہیرے انداز میں ترکی کے عظیم قائد نے حالات کو کنٹرول کیا یقینی طور یہ اس کے قائدانہ صلاحیتوں کا مرحون منت ہے مضبو ط جمہوری و عوامی ادارے کسی بھی ملک کی ترقی و استحکام کا ضامن ہو تے ہیں، بد قسمتی سے پاکستان میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان انتشار و عدم استحکام کا شکار رہا ہے ترکی قوم کے ساتھ جمعیت علماء اسلام کے بہت دیرنہ رشتے ہیں جمعیت علماء ہند کے اکابرین برطانیہ کے فوج بھرتی کو اس وقت حرام قرار دیا تھا جب برطانیہ ترکی کے خلافت عثمانیہ کے خلاف لڑ رہا تھا جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں ان دیرنہ رشتوں کو خوب نبھایا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری خضدار کے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ترکی کے غیور عوام نے اپنے ملک میں بیرونی و اندرونی سازشوں کا جس جوان مردی سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جمہوریت و ترکی کی بقاء و سلامتی کا دفاع کیا یقینی طور پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ترکی وہ ملک ہے جس پر امت مسلمہ کی نظریں جم گئی ہیں ترکی کے عوام میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ امت مسلمہ کی قیادت کریں گذشتہ ادوار میں پوری دنیاء میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم میں ترکی نے مئو ثر آواز بلند کیا مظلوم مسلمانوں کی مدد کو سب سے پہلے بڑہا اس کی وجہ سے طیب اردگان مسلمانوں کا مقبول ترین لیڈر ہیں ترک قوم میں پائی جانے والی ان قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے جمعیت علماء ہند نے اس وقت خلافت ترکیہ کو مسلمانوں کا آخری تلوار قرار دیکر خلافت ترکیہ کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض عین قرار دیا تھا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بہتر مستقبل کا ضامن مضبوط جمہوری نظام ہے لیکن بد قسمتی یہ امر یکہ نے ا پنی مفادات کے خاطر ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کی حمایت کی ان مداخلتوں کی وجہ سے پاکستان میں فوجی بغاوتیں ہوتی ر ہی ہیں اب جبکہ پاکستان کی تاریخ میں جنرل راحیل شریف وہ سپہ سالار ہیں جس نے ملک کے تمام اداروں میں اپنے بے لوث اقدامات کی وجہ سے خود اعتمادی پیدا کیا ہے اس طرح کی دیانت داری کی وجہ سے پاکستان کے تمام طبقات میں ان کی مقبولیت یکسان ہے ایسے میں کچھ نا عاقبت اندیش افراد فوج کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی دعوت دیکر جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کو کم کرنے کی سازش کررہے ہیں ایسے افراد پاکستان کے آئین کی توہین کررہے ہیں ان افراد کے ساتھ باغیوں جیسے سلوک کرنا ضروری ہے تاکہ کسی اور کو ایسی باتیں کرنے کی جرئت نہ ہو جمعیت علماء اسلام ہمیشہ سے ملک جمہوریت کی استحکام کی اور منتخب حکومتوں کو اپنی مدت پورا کرنے دینے کی بات کی ہے لیکن کچھ نا بالغ سیاسی لیڈر اقتدار کی ہوس میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی بات کرتے ہیں قوم بخوبی واقف ہیں کہ یہ کون ہیں اور کن لوگوں کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں ۔