ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرزکا رئیل اسٹیٹ شعبہ کیلئے ایمنسٹی سکیم مسترد کرنے کا اعلان

جمعہ 22 جولائی 2016 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جولائی ۔2016ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (عباد انٹر نیشنل) نے رئیل اسٹیٹ شعبہ کیلئے ایمنسٹی سکیم کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آباد انٹر نیشنل نے کبھی ٹیکس چوری نہیں کی جو ہم ایمنسٹی کی بات کرے ایمنسٹی کی آڑ میں فائدہ کوئی اور اٹھائے گاحکومت کے ساتھ جمعرات کو کسی قسم کی ایمنسٹی سکیم پر بات نہیں ہوئی12 اگست سے تین روزہ ایکسپو کراچی میں کرنے جارہے ہیں جس میں 250تعمیراتی کمپنیاں ، 32عالمی ادارے اور16کونسلز جنرل نے شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے گورنر سندھ اس اسکیم کا افتتاح کریں گے جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آباد انٹرنیشنل کے نائب صدر عارف جیوا نے کہا ہے کہ ایسوسیشن آف بلڈر اینڈ ڈیویلپرز(آباد انٹر نیشنل) رئیل اسٹیٹ شعبہ کیلئے ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے آنے والی خبروں کو مسترد کرتی ہے آباد انٹر نیشنل نے کبھی ٹیکس چوری نہیں کی ہمارا ہر ایک ممبر کے پاس این ٹی این نمبر ہے جو ہم ایمنسٹی کی بات کرے ایمنسٹی کی آڑ میں فائدہ کوئی اور اٹھائے گا انہوں نے کہا کہ یہ سیکٹر دوسرے نمبر پر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور لوگوں کو روزگار بھی فراہم کر رہا ہے اس لیے حکومت سے بجٹ میں لائی گئی ترمیم کے حوالے سے بات کی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس اسکیم کے ذریعہ فائلر کو 5فیصد اور نان فائلر کو 10 فیصدکے حساب سے ایمنسٹی دینے کی بات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کے ساتھ جمعرات کو کسی قسم کی ایمنسٹی سکیم پر بات نہیں ہوئی12 اگست سے تین روزہ ایکسپو کراچی میں کرنے جارہے ہیں جس میں 250تعمیراتی کمپنیاں ، 32عالمی ادارے اور16کونسلز جنرل نے شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ایکسپو میں تعمیراتی صنعت سے جڑی تمام ایسوسیشن شرکت کرینگی۔ سی ڈی اے اور ایل ڈی اے سمیت 65 حکومتی ادارے بھی ایکسپو میں شرکت کرینگے۔ صوبائی اور قومی سطح پر اس طرح کی تقاریب سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ اگلے سال ایکسپو اسلام آباد اور لاہور میں منعقد کرینگے۔

متعلقہ عنوان :