امجد صابری کا مرکزی قاتل گرفتار، تعلق کراچی کی بڑی سیاسی جماعت سے، قتل کا حکم فون پر ملا: دوران تفتیش اعترافات

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جولائی 2016 23:32

امجد صابری کا مرکزی قاتل گرفتار، تعلق کراچی کی بڑی سیاسی جماعت سے، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی ۔2016ء ) امجد صابری کے مرکزی قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اپنا تعلق کراچی کی بڑی سیاسی جماعت سے بتایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ امجد صابری کے مرکزی قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ قاتل کا تعلق کراچی کی بڑی سیاسی جماعت سے ہے جس نے بتایا ہے کہ اسے قتل کا حکم فون پر ملا۔

(جاری ہے)

مبینہ قاتل نے بتایا ہے کہ اس نے امجد صابری کی گاڑی پر 8 گولیاں چلائی تھیں اور آخری گولی سر پر ماری جس سے اسے یقین ہو گیا کہ وہ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مبینہ نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ اسے جس شخص کے قتل کا حکم ملا ہے وہ امجد صابری ہے۔ قتل کے بعد اسے معلوم ہوا کہ اس نے امجد صابری کو قتل کیا ہے۔ معلوم ہونے پر جس اس نے اپنے ساتھی سے اس کا ذکر کیا تو اس نے دھمکی دی کہ اپنا منہ بند رکھے ورنہ اسے بھی مار دیا جائے گا۔ مبینہ قاتل نے مزید کیا انکشافات کیے ہیں؟ ملاحظہ کیجیے: