جرمنی میں فائرنگ کے واقعات، ہلاکتیں 15 ہو گئیں،

کسی پاکستانی کےجاں بحق یازخمی ہونےکی اطلاع نہیں ملی،پاکستانی سفیر

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 23 جولائی 2016 02:27

جرمنی میں فائرنگ کے واقعات، ہلاکتیں 15 ہو گئیں،

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جولائی۔2016ء) جرمنی کے مختلف حصوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتین 15 ہو گئی ہیں۔ جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان واقعات میں کسی پاکستانی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ جرمنی میں کچھ عرصے پہلے بھی ایک واقعہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ جرمن حکام واضح شواہد کے بغیر معلومات نہیں دیتے۔

حملے میں فی الحال دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔جرمن پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ایک حملہ آور نے خود کو گولی مار لی ہے۔ یاد رہے کہ جرمنی میں کچھ عرصہ قبل شاپنگ مال اور دیگر چند مقامات میں فائرنگ کے واقعات ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 ہے۔

متعلقہ عنوان :