شادی سے قبل خون کی اسکریننگ کا بل سینیٹ کے ایجنڈے میں شامل

مجوزہ بل کے منظورہونے پرکئی خاندان اپنے بچوں کی من پسند شادی کرنے سے محروم ہوجائینگے،مجوزہ بل کے تحت شادی سے قبل خون کا اسکریننگ ٹیسٹ لازم ہوگا،نکاح رجسٹرار میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے بعد اندراج کرے گا۔سینیٹر چوہدری تنویرکی تجویز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جولائی 2016 17:04

شادی سے قبل خون کی اسکریننگ کا بل سینیٹ کے ایجنڈے میں شامل

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی2016ء) :پاکستان میں شادی سے قبل خون کی اسکریننگ کا بل سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیاہے،مجوزہ بل کے منظورہونے پرکئی خاندان اپنے بچوں کی من پسند شادی کرنے سے محروم ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر چوہدری تنویر نے خون کے اسکریننگ ٹیسٹ کی تجویزکابل پیش کردیاہے۔مجوزہ بل کے تحت شادی سے قبل خون کا اسکریننگ ٹیسٹ لازم ہوگا۔نکاح رجسٹرار میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے بعد اندراج کرے گا۔ اسی طرح مسلم خاندانی قوانین آرڈیننس،اقلیتی شادی ایکٹ،خصوصی شادی ایکٹ میں ترمیم کی تجویزبھی پیش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :