وزیراعظم کی کابل میں بم دھماکوں کی مذمت،انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار

دہشت گرد ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں،پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کے ملک کا کردار ادا کررہا ہے،دہشتگردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جولائی 2016 17:14

وزیراعظم کی کابل میں بم دھماکوں کی مذمت،انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے کابل میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ دہشت گرد ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنا ہونگی۔دہشگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کے ملک کا کردار ادا کررہا ہے۔دہشتگردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔واضح رہے کابل میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں61 افراد ہلاک جبکہ207 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ ہزارہ برادری کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہوا۔