وزیر اعظم کی قیادت میں ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے ، معاشی پالیسی بہتر ہونے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے ، آزاد کشمیر الیکشن نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ (ن )کو عوام کی مکمل تائید حاصل ہے

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی ڈومیسٹک بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:44

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے ، ملکی معاشی پالیسی بہتر ہونے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے ، آزاد کشمیر الیکشن نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن کو آج بھی عوام کی مکمل تائید حاصل ہے ۔ وہ ہفتہ کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی ڈومیسٹک بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ ایک کامیاب منصوبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ سیالکوٹ ائیر پورٹ سے مسافروں کی بہترین سہولیات اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے ۔ ملکی معاشی پالیسی بہتر ہونے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی وزیر اعظم سیالکوٹ سے لاہور موٹروے منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ آزاد کشمیر الیکشن نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن کو آج بھی عوام کی مکمل تائید حاصل ہے