آسٹریلوی سپرماڈل مرنڈا کیر نے سنیپ چیٹ کے بانی ایون سپیگل کیساتھ منگنی کر لی

اتوار 24 جولائی 2016 13:52

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) آسٹریلوی سپرماڈل مرنڈا کیر نے سنیپ چیٹ کے شریک بانی ایون سپیگل کیساتھ منگنی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تینتیس سالہ ماڈل نے ہیرے کی انگوٹھی پہنے سوشل ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

سپرماڈل نے منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ سنیپ چیٹ کے سی ای او ایون اسپیگل کے ساتھ منسوب ہو گئی ہیں۔ایون سپیگل اور مرنڈا کیر جلد ہی شادی کیلئے پرامید ہیں۔ 26سالہ ایون سپیگل ٹیکنالوجی سیکٹر کے کم عمر ترین دولت مندوں کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ امسال وائٹ ہاوس میں ایک تقریب میں دونوں نے جوڑی کے طور پر شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ مرنڈا کیر کی یہ دوسری شادی ہے۔ پہلی خاوند سے ان کا ایک پانچ سالہ بیٹا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :