سندھ نیشنل تحریک نے مولابخش چانڈیو کے گھرکے گھیراؤ کا اعلان کردیا

رینجرزکو 48گھنٹوں میں اختیارات نہ دئیے گئے تو حکمراں جماعت کے وزیر،وزاء اوراراکین اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کیاجائے گا‘رینجرز،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے جانوں کے نذرانے دے کر کراچی میں امن قائم کیا ہے سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری کی زیرصدرات ہنگامی اجلاس میں احتجاجی تحریک کا اعلان

اتوار 24 جولائی 2016 23:32

سندھ نیشنل تحریک نے مولابخش چانڈیو کے گھرکے گھیراؤ کا اعلان کردیا

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے کہاکہ رینجرز کو اختیارات نہ دینا ملک کے خلاف سازش اوردہشتگردوں کی سرپرستی کے مترادف ہے،رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہے،رینجرز کوصوبے بھر میں کام کرنے کے اختیارات نہیں دئیے گئے توصوبے بھر میں پھرپوراحتجاجی تحریک چلائی جائے گی اورحکومتی اراکین کے گھروں کا گھیراؤکیاجائیگا،پہلے مرحلے میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولابخش چانڈیو کے گھر کا گھیراؤ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

سندھ نیشنل تحریک کا ہنگامی اجلاس چیئرمین اشرف نوناری کی قیادت میں منعقد کیا گیا جس میں رینجرزکو پی پی پی حکومت کی جانب سے اختیارات نہ دئیے جانے کے حوالے سے شدید برہمی کا اظہارکیاگیا،اختیارات نہ ملنے کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک کا اعلان کیاگیا ہے،اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے رینجرز کو اختیارات نہ دینا ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہے اوردہشتگردوں کی کھلی سرپرستی اور کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر دہشتگردوں کو منظم کرنے کی کوشش ہے،اشرف نوناری نے کہاکہ رینجرز،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے کراچی میں امن وامان بحال کیا ہے مگر سندھ حکومت اپنے اقتدارکو طول دینے کے لئے ایک بارپھر دہشتگردوں کو منظم کرنے کی کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں بھرپورآپریشن کرنے کے اختیارات دئیے جائیں،تاکہ دہشتگردوں کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے سکے ، سندھ نیشنل تحریک نے سندھ حکومت کو دوروز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے متنبہ کیا گیا کہ رینجرز کو 48گھنٹے میں اختیارات دینے کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا توپی پی پی کے اراکین صوبائی اسمبلی،وزیر،وزاء کے گھروں کا گھیرا? کیا جائے گا جس کی تمام ذمے داری سندھ حکومت پر عائدہوگی،اس موقع پر اشرف نوناری نے تمام کارکنان کو بھرپوراحتجاجی تحریک شروع کرنے کے لئے تیاریاں شروع کرنے ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :