Live Updates

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لئے ذاتی پہچان کو سامنے نہیں رکھا، عمران خان کا ہم سے گلہ نہیں بنتا، طارق کھوسہ اچھے آدمی ہیں،الیکشن کمیشن کے ممبر ہونے کے لئے 65 سے کم عمر ہونا ضروری ہے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 23:21

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لئے ذاتی پہچان کو سامنے نہیں عمران خان کا ہم سے گلہ نہیں بنتا، طارق کھوسہ اچھے آدمی ہیں ۔ وہ پیر کو نجی ٹی یو سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طارق کھوسہ اچھے آدمی ہیں مگر ایک چیز کی وجہ سے ان کا نام فائنل نہ ہو سکا اور وہ یہ تھی کہ ان کی عمر زیادہ ہے ۔

الیکشن کمیشن کے ممبر ہونے کے لئے 65 سے کم عمر ہونا ضروری ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لئے ذاتی جان پہچان کو سامنے نہیں رکھا۔ خان صاحب کا ہم سے گلہ نہیں بنتا کیونکہ پی ٹی آئی کے نامزد کردہ طارق کھوسہ کا نام زیر غور آیا تھا مگر عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے دوسرا ممبر چننا پڑا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات