پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی، بیٹسمین کھیلنے اور چھوڑنے والی گیندوں کا فرق سمجھیں گے تو رنز بنیں،عامر سہیل

منگل 26 جولائی 2016 17:24

پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی، بیٹسمین کھیلنے اور چھوڑنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) سابق کپتان عامرسہیل نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔ بیٹسمین کھیلنے اور چھوڑنے والی گیندوں کا فرق سمجھیں گے تو رنز بنیں گے۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست پر عامر سہیل بھی کافی مایوس نظر آئے اور بیٹسمینوں کے اس طر ح آٹ ہونے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کھلاڑی اپنی سوچ نہیں بدلینگے تو نہ تو رنز بنیں گے اور ہی جیت سکتے ہیں بیٹسمینوں کو کھیلنے والی اور چھوڑنے والی گیندوں میں فرق سمجھنا ہوگا کس گیند کو کھیلنا ہے کس کو شارٹ لگانی ہے اور کس کو وکٹ کیپر کیلئے چھوڑنا ہے یہ تمام تکنیکی بیٹنگ کوچ کو سکھانا ہونگی اگر جلدی بازی کا مظاہرہ کرتے رہے تو پھر یہی ہوگا جو مانچسٹر میں ہوا ہے قومی ٹیم کی بالنگ بہتر رہی تاہم دوسرے ٹیسٹ میں اس میں بھی کافی خامیاں نظر آئیں تیسرے ٹیسٹ کیلئے ہوم ورک مکمل کرکے میدان میں اترنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :