مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ نامزد، بلاول بھٹو نے باقائدہ اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 00:21

مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ نامزد، بلاول بھٹو نے باقائدہ اعلان ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جولائی ۔2016ء) مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ نامزد کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے نئی وزیراعلی کے حوالے سے بلاول بھٹو نے باقائدہ اعلان کر دیا ہے۔ مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ نامزد کر دیے گئے ہیں۔ مراد علی شاہ جمعے کو وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

نئے وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے 3 گھنٹے تک مشاورت ہوئی جس کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کیا گیا۔ وزارت اعلی کے عہدے کی نامزدگی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کروں گا۔ سب سے بڑا چیلنج امن وامان برقرار رکھنا ہے۔ رینجرز، ملٹری ، بیوروکریسی ، سیاسی جماعتیں سب نے ملکر امن قائم کرنا ہے۔