حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں اور سیاسست دانوں کا اتحاد

مرکزی بازار سواڑی میں شٹربند ہڑتال،کالج چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی شرکت

بدھ 27 جولائی 2016 19:43

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں اور سیاسست دانوں کا اتحاد۔بدھ کے روز مرکزی بازار سواڑی میں شٹربند ہڑتال۔کالج چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی شرکت اور دھواں دار تقاریر۔جب تک سوئی گیس کی فراہمی،بجلی کی مسلسل سپلائی،بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار،پسماندگی دور کرنے کے لیے بلاسود قرضے اور خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان نہیں کیا جاتاہے تب تک کوئی بھی ٹیکس دینے کے لیے ہر گز تیار نہیں ہیں۔

ایکشن کمیٹی کے قیام ،جیل بھرو تحریک کا آغاز اور منتخب ممبران اسمبلی کا استعفیٰ دینے کے اعلانات سے مظاہرین میں نیا ولولہ پیدا کیاہے۔اور مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کالج چوک سے کالج مسجد تک مارچ بھی کیا۔

(جاری ہے)

احتجاج ملاکنڈ ڈویژن ایکشن کمیٹی کے کال پر کیا گیاتھا۔جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان ، شاکر بونیری، ممبر قومی اسمبلی شیر اکبر خان،سابق سپیکر بخت جہاں ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی قیصر ولی خان،بونیر بار کے صدر نوشاد خان ایڈوکیٹ،ال ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر بشیر احمد ،سواڑی بازار کے چیرمین پوردل خان،جنرل سیکریٹری پرویز خان،جے یو ائی کے عبدالعزیز ایڈوکیٹ،کیو ڈبلیو پی کے صدر حمید الرحمان اور خلیل خان،ن لیگ کے جنرل سیکریٹری شاہ بخت روان ،پی ٹی ائی کے سلطان زیب ایڈوکیٹ،پی پی پی پی کے راضی ملک خان اف ڈگر اور فاروق خان اف ریگا،،رحیم زادہ، میاں سید لائق باچا،جے ائی کے جنرل سیکرٹری شاہ روم اور ضلع کونسل کے رکن گل محمد عرف طوطا نے خطاب کیا۔

مقررین نے دو ٹوک الفاظ میں اپنا موقف واضح کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن میں کسی بھی طرح کے ٹیکس کو نہ ماننے کا علان کیا اور دلیل اپنایا کہ سب سے پسماندہ،بے روزگاری میں اول،دہشت گردی کا شکار،سیلاب زدہ،زلزلہ زدہ و طوفان زدہ اور مصیبت کا مارا ملاکنڈ ڈویژن میں خصوصی مراعات کا اعلان کرنے کی بجائے حکومت مزید بوجھ ڈالنا چاہتی ہے جس کا ہر فورم پر سخت مخالفت و مزاحمت کی جائے گی اور اگست میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھر پور اواز اٹھایا جائے گا۔اس موقع پر سواڑی بازار اور دیگر بازاروں میں عوامی نیشنل پارٹی کے طرف سے موجودہ صوبائی حکومت کیخلاف جگہ جگہ پر سرخ بینرز اویزاں کئے گئے تھے،جس پر حکومت کیخلاف اور کسٹم ایکٹ کیخلاف نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :