کراچی، رینجرز کا چھاپہ، اسلحے کا ایک اور ذخیرہ پکڑا گیا

بدھ 27 جولائی 2016 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) رینجرز کا سرجانی ٹاؤن میں چھاپہ ۔ اسلحے کا ایک اور ذخیرہ پکڑا گیا جو بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔

(جاری ہے)

کراچی میں رینجرز کی بڑی کارروائی، ترجمان رینجرز کے مطابق سرجانی ٹاون میں اسلحہ ایم کیو ایم عسکری ونگ کے کارندوں کی نشاندہی پر برآمد کیا۔ اسلحہ کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔ اسلحے میں 15 رائفلیں، 2 رپیٹر اور پستول کے علاوہ 8 بلٹ پروف جیکٹس شامل ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی رینجرز نے شاہ فیصل کالونی سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے زیر استعمال اسلحے کی کھیپ پکڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :