عشرت العباد کا طویل عرصے تک گورنر رہنے کے بعد 6وزرائے اعلیٰ سے حلف لینے کا ریکارڈ

بدھ 27 جولائی 2016 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سب سے طویل عرصے تک گورنر رہنے کے بعد 6وزرائے اعلیٰ سے حلف لینے والے پہلے گورنر ہونے کا ریکارڈ قائمکریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عشر ت العباد نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے حلف لینے کے بعد وزرائے اعلیٰ سے حلف لینے کی ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے گورنر ہوں گے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ تین منتخب اور دو نگران وزرائے اعلیٰ سے حلف لے چکے ہیں جبکہ وہ اب نئے اور اپنے دور کے چھٹے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے بھی حلف لیں گے ۔ عشرت العباد کو 27دسمبر2002کو گورنر بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے9جون2004کو ارباب غلام رحیم سے حلف لیا جبکہ 19نومبر2007کو نگران وزیراعظم عبد القادر ہالی پوتو ، اپریل2008میں قائم علی شاہ اور 2013میں نگران وزیراعظم زاہد قربان علوی جبکہ مئی2013میں ایک مرتبہ پھر قائم علی شاہ سے حلف لیا جبکہ عشرت العباد اب چھٹے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے حلف لیں گے جوکہ ریکارڈ ہے ۔

متعلقہ عنوان :