وزیراعظم نے انڈونیشیا میں زیر علاج پاکستانی طالب علم کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی

انیس سکالرشپ پرانڈونیشیاگیا، ذیابیطس کے باعث اسکے مختلف اعضاء کام کرنا چھوڑ چکے ہیں

بدھ 27 جولائی 2016 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے انڈونیشیا میں پھنسے پاکستانی طالب علم کی طبی حالت کا نوٹس لیتے ہوئے جکارتہ میں سفارتخانے کو پاکستانی نوجوان انیس کو ہرممکن مددفراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے جکارتہ میں زیرعلاج پاکستانی طالب علم کاعلاج کروانے کی ہدایت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والاطالب علم انیس سکالرشپ پرانڈونیشیاگیاہواہے جو ذیابیطس کا مریض ہے اور اسکے مختلف اعضاء کام کرنا چھوڑ چکے ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستانی سفارتخانے کو انیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور ان کے لئے رہائش فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ پاکستانی سفارتخانہ اس سے قبل بھی انیس کے علاج معالجے کی نگرانی کر رہا ہے ۔ مہنگے علاج کے باعث سفارتخانے کو علاج معالجے میں دشواری کا سامنا تھا اور انیس کی دیکھ بھال کے لئے آنے والے اہل خانہ کی رہائش کا بھی انتظام کرنا تھا۔وزیراعظم نے انیس کے ذمہ واجب الاد رقم کی ادائیگی اور علاج کے لئے وزارت خارجہ کو مستقبل کے اخراجات ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :