قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کے تین روزہ دورہ ایران کا اعلامیہ جاری

دونوں ملکوں کا سلامتی سے متعلق امور بالخصوص بارڈر سیکیورٹی اور سرحدی نگرانی کیلئے ادارہ جاتی میکنزم وضع کرنے پر زور

بدھ 27 جولائی 2016 23:16

اسلام آباد/تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کے تین روزہ دورہ ایران کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دونوں ملکوں میں سلامتی سے متعلق امور بالخصوص بارڈر سیکیورٹی اور سرحدی نگرانی کے لئے ادارہ جاتی میکنزم وضع کرنے پر زوردیا گیا۔ بدھ کو قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کے تین روزہ دورہ ایران کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

ناصر جنجوعہ نے ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی ، قومی سلامتی کی مشیر عبدالرضا رحمانی فضلی، سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولائتی ، ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے سربراہ کمانڈصر محمد حسین باقری سے ملاقات کی ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن واستحکام پر بات چیت کی گئی اور عوام کے بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کرنے کے مشترکہ ویژن پر زوردیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایران سے عالمی پابندیوں کے خاتمے نے تجارتی روابط کے نئے مواقع پیدا کئے ۔ دونوں ملکوں میں سلامتی سے متعلق امور بالخصوص بارڈر سیکیورٹی پر بات چیت اور سرحدی نگرانی کے لئے ادارہ جاتی میکنزم وضع کرنے پر زوردیا گیا ۔ بارڈر سیکیورٹی کے لئے جوائنٹ کمیشن کی تشکیل پر زوردیا گیا۔ دونوں ملکوں نے بارڈر سیکیورٹی کے لئے بار چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔باہمی تعلقات کے لئے سیاسی ،اقتصادی اور عسکری حکام کے دوروں کا بھی خیر مقدم کیا گیا ۔ مسلم امہ کے مفاد میں اختلافات کو پر امن طریقے سے جلد حل کرنے پر زوردیا گیا۔ دونوں ملکوں نے داعش جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے پر زوردیا کیونکہ داعش مسلم ممالک کے استحکام اور اسلام کے تشخص کے لئے خطرہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :