امریکی صدر کے عہدے کے لیے آج تک ہلیری کلنٹن سے زیادہ اہل کوئی نہیں رہا:صدراوباما
میاں محمد ندیم جمعرات 28 جولائی 2016 10:55
فلاڈیلفیا (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جولائی۔2016ء)امریکہ میں ڈیمو کریٹک پارٹی سے بحیثیت صدر اپنے آخری خطاب میں براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے عہدے کے لیے آج تک ہلیری کلنٹن سے زیادہ اہل کوئی نہیں رہا۔ان کا کہنا تھاکبھی بھی کوئی مرد یا عورت ہلیری کلنٹن سے زیادہ اہل نہیں تھا کہ وہ امریکہ کا صدر بنے میں بھی نہیں بلِ کلنٹن بھی نہیں۔
امریکی صدر اوباما نے ہلیری کلنٹن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عہدے کے لیے انتہائی منفرد طریقے سے اہل ہیں اور یہ کہ وہ کبھی ہار نہیں مانتیں۔اپنے خطاب میں انھوں نے 2004 میں ہونے والے کنونشن کا ذکر کیا جس سے انھوں نے پہلی بار خطاب کیا تھا۔ان کا کہنا تھا 12 سال پہلے میں نے اس کنونشن سے خطاب کیا تھا۔(جاری ہے)
اس دن آپ میری دونوں ننھی بیٹیوں مالیا اور ساشا سے ملے تھے جو اب دو نوجوان لڑکیاں ہیں جو میرا فخر ہیں۔
میری اہلیہ اور ساتھی مشیل نے مجھے ایک بہتر باپ اور بہتر انسان بنایا۔ انھوں نے خاتونِ اول کے طور پر قوم کو متاثر کیا۔امریکی سربراہ کی حیثیت سے جنوری میں اوباما اپنا آٹھ سالہ دور مکمل کرنے والے ہیں۔ ڈیموکریٹک قومی کنونشن کے تیسرے روز، وہ کلیدی اسپیکر تھے، جہاں منگل کو ڈیلیگیٹس نے کلنٹن کو پارٹی کی جانب سے 2016ءکی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا، جو ایک تاریخ ساز لمحہ تھا جب کسی اہم امریکی سیاسی پارٹی نے کسی خاتون کو صدارتی امیدوار نامزد کیا۔اس سے قبل، کلنٹن کے ہمراہ اوباما ایک انتخابی ریلی میں شرکت کر چکے ہیں۔ ان کا ارادہ ہے کہ آٹھ نومبر کو ری پبیلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے مقابلے سے قبل، اکتوبر کے مہینے میں کلنٹن کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں۔ ٹرمپ جائیداد کے نامور کاروباری فرد ہیں، جنھوں نے کبھی کسی منتخب عوامی عہدے پر کام نہیں کیا۔اس سے پہلے امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تشدد، مذہبی عدم برداشت کی حمایت کرتے ہیں۔جو بائیڈن کا کہنا تھا انھیں بالکل بھی معلوم ہی نہیں کہ امریکہ کو کیا چیز عظیم بناتی ہے۔ڈیمو کریٹک پارٹی کے کنونشن میں ہونے والے تقاریر کے ردِ عمل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیئر مشیر سٹیفن ملی نے ایک ٹویٹ میں کہا ان کے سارے پیغام کو اگر مختصر کیا جائے تو ان کے خیال میں ہر چیز بہترین ہے اور کوئی ایک چیز بھی بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.