انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جولائی 2016 11:20

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جولائی۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔وسیم اخترکو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کے معاملے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔دوران سماعت وسیم اختر کے وکیل کا کہناتھا کہ وسیم اخترسیاسی رہنماہیں اورقومی اسمبلی کے ممبررہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اسمبلی کے ممبر پڑھے لکھے ہوتے ہیں۔وسیم اختر پر بلا جواز مقدمات بنائے جا رہے ہیں جس پر رینجرز کے وکیل نے کہا کہ پہلے اسمبلی میں میٹرک پاس ممبر ہی بنتے تھے۔پرویزمشرف کے دور میں ان معاملات کو ٹھیک کیا گیا۔تعلیمی اسنادکی تصدیق کے بغیر بی کلاس نہیں دی جاسکتی۔عدالت نے وسیم اختر کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام متعلقہ دستاویزات 15روز میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ دستاویزات جمع نہ کرانےکی صورت میں جیل میں بی کلاس واپس لے لی جائےگی۔

متعلقہ عنوان :