لاہور میں بچوں کے اغواءکے بڑھتے ہوئے واقعات سے والدین شدید پریشان
میاں محمد ندیم جمعرات 28 جولائی 2016 13:25
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جولائی۔2016ء) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں کے اغواءکے واقعات میں اضافے سے والدین میں شدید پریشانی پائی جاتی ہے -امراءنے حالات کے پیش نظر اپنے بچوں کے دوبئی اور دیگر ممالک میں منتقل کردیا ہے تو عام شہریوں نے بچوں کے باہر آنے جانے پر پابندیاں عائدکررکھی ہیں مگر ان اقدامات کے باوجود بچوں کے اغواءکا سلسلہ نہ رک سکا ، لاہور سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید تین بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔
جبکہ پولیس مقدمے کے اندراج تک محدود ہے ، کوئی بچہ کھیلنے نکلا تو کوئی سودا سلف لینے مگر واپس نہیں لوٹا، لاپتہ بچوں کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔لاہورمیں بچوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ تھمنے کی بجائے مزید تیز ہوگیا۔(جاری ہے)
بچوں کےساتھ والدین بھی سہم کر رہ گئے ہیں جن کے بچے غائب ہیں،ان کی حالت تو قابلِ رحم ہے ہی،دیگر والدین اوربچے بھی سہمے سہمے،ڈرے ،ڈرے ہیں۔
تاج پورہ کی رہائشی کنیز بی بی نے بتایا اس کا15سال کا بیٹا منگل کو گھر سے نکلا ،پھر لوٹ کر نہیں آیا۔ریلوے کالونی گڑھی شاہوکے رہائشی حبیب کی سوداسلف لینے جانےوالی11سال کی بچی بھی لاپتہ ہے ،والدین کا الزام کہ پولیس نے اطلاع کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی،بچی کے لاپتہ ہونے پراہل علاقہ سراپاءاحتجاج ہیں۔نشترکالونی سے بھی10سال کا بچہ لاپتہ ہو گیا،والدین کے مطابق ان کا بچہ کھیلنے کی لئے گھر سے گیاتھا،،تھانہ نشترکالونی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواءکا مقدمہ تودرج کر لیا ،مگربچے کاکچھ پتہ نہیں چل سکا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہو رسے 30بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم پولیس کایہ بھی دعویٰ ہے کہ پنجاب سے رواں سال کے دوران لاپتہ ہونےوالے681 میں سے 640 بچے مل چکے ہیں،اس طرح ریکوری کی شرح 96 فیصد ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.