کراچی: پرویز مشرف کی جائیدادیں تین روز میں ضبط کرنے کے لئے ڈی ایچ اے کو نوٹس جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جولائی 2016 15:43

کراچی: پرویز مشرف کی جائیدادیں تین روز میں ضبط کرنے کے لئے ڈی ایچ اے ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جولائی۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیدادیں تین روز میں ضبط کرنے کے لئے ڈی ایچ اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی ڈیفنس میں چار جائیدادیں ہیں ، عدالت نے ڈی ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ تمام جائیدادیں ضبط کر کے تین روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالتی فیصلے میں ظاہر کی جانے والے جائیدادوں میں آرمی ہاوسنگ اسکیم ڈیفنس میں واقع بنگلہ نمبر 6، آرمی ہاوسنگ اسکیم کلفٹن کا پلاٹ نمبر 6، ڈیفنس خیابان فیصل کا پلاٹ نمبر 172 اور ڈیفنس کے بیچ اسٹریٹ پر واقع پلاٹ نمبر 301 شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :