کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس کی کارروائی، افغان پولیس اہلکار گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جولائی 2016 19:23

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس کی کارروائی، افغان پولیس اہلکار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی ۔2016ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس کی کارروائی کے دوران افغان پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کراچی پولیس کی جانب سے منگھوپیر کے علاقے میں کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران ایک افغان پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان پولیس اہلکار 2 سال سے کراچی میں مقیم تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ افغان پولیس اہلکار کا نام نذیر ہے جو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ افغان پولیس اہلکار کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :