آرمی چیف کی چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت

پاک فوج اور عوام کو چین کیساتھ عظیم دوستی پر فخر ہے، پاک چین راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے: تقریب کے دوران اظہار خیال

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جولائی 2016 22:09

آرمی چیف کی چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی ۔2016ء ) آرمی چیف نے چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی جانب سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 89 ویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے پیپلزلبریشن آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزلبریشن آرمی طاقتورترین فوج ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام کو چین کیساتھ عظیم دوستی پر فخر ہے۔ پاک چین راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے جس سے 100 ملین لوگوں کی زندگی میں واضح بہتری آئے گی. منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پاک فوج بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ سی پیک کی بر وقت تکمیل کو کسی رکاوٹ کے بغیر یقینی بنایا جائیگا جبکہ سی پیک کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا قومی عزم ہے.

متعلقہ عنوان :