کوئین میری کالج کے سالانہ بجٹ 2016-17 کیلئے 44.496 ملین روپے کی منظوری

کوئین میری کالج اپنی تعلیمی خدمات اور افایدت کے اعتبار سے لاہور میں ممتاز مقام رکھتا ہے ‘صوبائی وزیر ایکسائز

جمعرات 28 جولائی 2016 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ کوئین میری کالج کے ذریعے طالبات کو عالمی معیار کی تعلیم کے حوالے سے کالج اپنی تعلیمی خدمات اور افایدت کے اعتبار سے لاہور میں ممتاز مقام رکھتا ہے ، اس کالج کی طالبات نے اپنے علم سے زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے -یہ بات انہوں نے کوئین میری کالج کے بورڈ آف گورنرزکے 28 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں - اجلاس میں ڈاکٹر کوثر عبداﷲ ملک ڈین سائنس ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میاں اظہر محکمہ ہائر ایجوکیشن شائستہ پرویز ملک ایم این اے غز ا لہ سعد رفیق ایم پی اے مسز عظمی بخاری ، ایم پی اے پروفیسر ڈاکٹر عرفا طاہر ، ہیڈ انوائرمینٹل سائنس لاہورکالج یونیورسٹی برائے خواتین پرنسپل کوئین میری کالج پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم نے شرکت کی -اجلاس میں کالج کے سالانہ بجٹ 2016-17 کے لئے 44.496 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں 0.7 ملین روپے سے کی خریداری،لیب کے لئے آلات وکیمیکل کی خریداری کے لئے 4.4 ملین روپے،کالج کی صفائی ستھرائی کی مد میں 0.3 ملین روپے ،بجلی کی مد میں 1.09 ملین روپے،سکیورٹی آلات اور مشینری کی خریداری کے مد میں2.8 ملین روپے،کالج کی گاڑیوں کی مرمت اور نئے سپیئر پارٹس کی خریداری کے لئے4.8 ملین روپے اسی طرح سٹیشنری اور ٹرانسفارمر کی خریداری کے لئے 1.3 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

سال2016-17 میں سکالر شپ کے لئے 3.2 ملین روپے کی منظوری بھی دی گئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کوئین میری کالج کا معیارتعلیم اس وقت لاہور میں دیگر اداروں کی نسبتا بہتر ہے اور اس کالج سے فارغ ہونے والی طالبات نے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا اور عملی زندگی میں سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئین میری کالج میں نہایت سستی ومعیاری تعلیمی سہولیات میسر آئی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ طالبات پر بوجھ ڈالے بغیر انہیں جدید سائنسی اور کمپیوٹر سائنس سمیت تمام جدید علوم میں عالمی معیاری کی تعلیم مہیا کی جائے گی۔

اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے آئندہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کو خصوصی اہمیت دی ہے اور ہمار عزم ہے کہ ہائر ایجوکیشن طالبات کے لئے لئے حصول علم کے یکساں مواقع مہیا کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :