پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں،جمہوریت ہی پاکستان میں استحکام اورخوشحالی کی بنیاد ہے،امریکی سفیر

کوئی وجہ نہیں کہ آئندہ الیکشن 2018ء میں نہ ہوں آرمی چیف کی مدت میں توسیع پاکستان کااندرونی معاملہ ہے،ڈیوڈہیل کانجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعرات 28 جولائی 2016 22:55

پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں،جمہوریت ہی پاکستان میں استحکام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) پاکستان میں امریکی سفیرڈیوڈہیل نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں جمہوریت ہی پاکستان میں استحکام اورخوشحالی کی بنیاد ہے، کوئی وجہ نہیں کہ آئندہ الیکشن 2018ء میں نہ ہوں آرمی چیف کی مدت میں توسیع پاکستان کااندرونی معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کونجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں امریکی سفیر نے کہاکہ میں پاکستان میں نیا آیا ہوں جیسا میں نے بتایا کہ میرا تجربہ مشرق وسطیٰ کاہے لیکن یہاں میں ہر روز دیکھ اورسیکھ رہا ہوں اوراس بات سے بہت متاثرہوں کہ پاکستان میں سیاست کس قدر سرگرم ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہم نے ایک منتخب حکومت سے دوسری منتخب حکومت کوپرامن اقتدار منتقل ہوتے دیکھا ہے ڈیوڈہیل نے کہاکہ وہ ماضی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن آج کے حوالے سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم پاکستان کی جمہوریت پریقین رکھتے ہیں اور ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان میں استحکام اورخوشحالی کی بنیاد ہے کوئی وجہ نہیں کہ آئندہ الیکشن 2018ء میں نہ ہوں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت میں توسیع کے متعلق امریکی سینیٹر جان مکین کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ صرف امریکی حکومت کیطرف سے ہی بات کر سکتے ہیں سینیٹر جان مکین جب یہاں تھے تو میں اس وقت ملک سے باہرتھا ہمارے لئے اس قسم کے سوالات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے یہ ایسے معاملات نہیں جن پرہم کبھی کوئی موقف اختیار کریں ۔