انڈونیشیا میں منشیات کے جھوٹے الزام میں سزائے موت پانیوالے پاکستانی شہری ذوالفقار کے اہل خانہ کاپنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا
وزیر اعظم نواز شریف انصاف کیلئے اپنے انڈونیشین ہم منصب سے رابطہ کریں ،انصاف نہ ملا تو خود سوزیں کر لیں گے‘ بہنوں کی گفتگو
جمعرات 28 جولائی 2016 22:55
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء ) انڈونیشیا میں منشیات کے جھوٹے الزام میں سزائے موت پانے والے پاکستانی شہری ذوالفقار علی کے اہل خانہ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا ، جبکہ ذوالفقار کی بہنوں کا کہنا ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے خود سوزیں کر لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیاء میں منشیات کے جھوٹے الزام موت کی سزا پانے والے پاکستانی شہری ذوالفقا ر علی کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنادے کر مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔
اہل خانہ کا کہنا تھاکہ ذوالفقار علی کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ۔ وزیر اعظم اپنے انڈونیشین ہم منصب سے رابطہ کرکے انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔(جاری ہے)
احتجاج کے دوران ذوالفقار کی نانی کی طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ذوالفقا رعلی کی بہنوں نے روتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم اپنا کردار ادا کریں او رانصاف دلائیں ۔
اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو بچوں سمیت وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خودسوزی کر لیں گے۔واضح رہے کہ ذوالفقار علی لاہورکا رہائشی ہے جو 15 سال قبل روزگار کیلئے انڈونیشیا گیا تھا جہاں اس کی دوستی بھارتی شہری گردیپ سنگھ کے ساتھ ہوئی جس نے اسے ہیروئن اسمگلنگ کے مقدمے میں پھنسا دیا اور الزام لگایا کہ میرے ساتھ ہیروئن اسمگلنگ میں ذوالفقار بھی ملوث ہے جس کے بعد دونوں کو سزائے موت سنا دی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.