کویت، یمنی حکومت اور باغیوں کیدرمیان جاری امن مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے
جمعہ 29 جولائی 2016 12:23
(جاری ہے)
انہوں نے باغیوں کی جانب سے سیاسی کونسل کی تشکیل کے اعلان کو تکبر، عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین اور ملک میں جاری شورش کو ختم کرنے کیلیے طے پائے معاہدوں کو بائی پاس کرنے کی گھناوٴنی کوشش قرار دیا۔
عبداللہ العلیمی نے کویت حکومت کی جانب سے فریقین میں بات چیت کاعمل آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کویت کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کویت کی میزبانی میں جاری مذاکرات ختم ہوچکے ہیں۔ حکومتی وفد ہفتے کو کویت سے نکل جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ملک چلانے کے لیے ایک کونسل تشکیل دی جائے گی۔حوثیوں کے زیرانتظام سرکاری نیوز ایجنسی سبا نیوز ڈاٹ نیٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں گروپوں نے جمعرات کو اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس کے تحت کونسل کے صدر اور نائب صدر کا باری باری ایک مخصوص مدت کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔ یہ دونوں عہدے دار اس کونسل کی قیادت کریں گے۔یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے اس پیش رفت کوحوثیوں کی جانب سے ایک اور بغاوت قرار دیا ہے۔ انھوں نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ اس نئے اقدام کے خلاف کردار ادا کریں۔یمنی حکومت نے باغیوں کی جانب سے یک طرفہ طور پر کونسل کی تشکیل کے اعلان کو امن مساعی کو سبوتاڑ کرنے اور مذاکراتی عمل کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ حکومت نے مذاکرات معطل ہونے کی تمام تر ذمہ داری باغیوں پر عائد کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ باغیوں کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
-
کویت ایئر پورٹ پر 2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.