Live Updates

میری ترجیحات عوامی خدمت،عوامی خدمت اور عوامی خدمت ہونگی۔مراد علی شاہ

بےنظیر بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کروں گا،تحریک انصاف ہارنے کیلئے الیکشن لڑنے کی عادی ہوچکی ہے،کوشش ہوگی کہ اس پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلوں،میری خواہش تھی کہ میرے والدین آج یہاں ہوتے،والدین کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جولائی 2016 18:57

میری ترجیحات عوامی خدمت،عوامی خدمت اور عوامی خدمت ہونگی۔مراد علی شاہ

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی2016ء) :نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کروں گا،آج اپنی لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو کی کمی محسوس کررہا ہوں،میری تین ترجیحات عوامی خدمت،عوامی خدمت اور عوامی خدمت ہے،تحریک انصاف ہارنے کیلئے الیکشن لڑنے کی عادی ہوچکی ہے،میری خواہش تھی کہ میرے والدین آج یہاں ہوتے،اپنے والدین کی دعاؤں سے آج یہاں کھڑا ہوں،والدین کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے منتخب ہونے کے بعد ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورفکشنل لیگ کے پیرپگاڑا سے سپورٹ کیلئے بات ہوئی تو انہوں نے خاموشی سے ہاں میں جواب دیا۔میری کوشش ہوگی کہ اس پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلوں۔

(جاری ہے)

ایوان کی مدد کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا مقصد یہ ہے کہ اس صوبے کا ہر شہری محفوظ،ہر بچہ صحت مند ہو۔

تعلیمی منصوبوں کو فعال کرنا ہے۔55فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں جن کو تعلیم دلوانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا طرز حکومت نافذ کرنے کی کوشش کروں گا کہ حکومت کو فعال کیا جائے۔افسران کو ان کی کارکردگی کے مطابق عہدے دیے جائیں۔قائم علی شاہ کے دور میں امن و امان کی صورتحال جیسی آج سندھ میں ہے ویسی کبھی بھی نہیں رہی۔قائم علی شاہ کی بدولت مثالی امن و امان قائم ہوا ہے۔انہوں نے ارکان اسمبلی سے درخواست کی کہ سب مل کر قائم علی شاہ کو کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات