چیئرمین سینٹ نے سینٹ سیکرٹریٹ کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں

جمعہ 29 جولائی 2016 22:54

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی ۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی۔

(جاری ہے)

6 ماہ کی تربیت مکمل کرنے والے 66 طلباء میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے طلباء کی تربیت کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا، جس سے پارلیمنٹ اور تعلیمی اداروں کے درمیان ربط پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سینٹ سیکرٹریٹ اور 8 یونیورسٹیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، جس کے تحت طلباء 6 ماہ کی سینٹ میں انٹرن شپ کریں گے۔