پاک فوج نے افغان فوجی کا علاج کرواکے واپس افغانستان بجھوا دیا

افغان فوجی26جولائی کو باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر بیمار حالت میں ملا تھا جس کا سی ایم ایچ پشاور میں اپینڈیکس کا آپریشن کیا گیا اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں،آئی ایس پی آر

جمعہ 29 جولائی 2016 22:57

پاک فوج نے افغان فوجی کا علاج کرواکے واپس افغانستان بجھوا دیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) پاک فوج نے بیمار افغان فوجی کا علاج کر وا کرطور خم بارڈر سے واپس افغانستان بجھوا دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیمار افغان فوجی نائیک حیدر صحت یاب ہو کر سی ایم ایچ پشاور سے ڈسچارج ہو گئے اور طورخم بارڈر سے ان کو واپس افغانستان بجھوا دیا گیا۔ افغان فوجی26جولائی کو باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر بیمار حالت میں ملا تھا اور افغان حکام نے بیمار نائیک حیدر کے علاج معالجے کی درخواست کی تھی ۔ سی ایم ایچ پشاور میں حیدر کا اپینڈیکس کا آپریشن کیا گیا اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں جس پر افغان فوجی حیدر نے حکومت پاکستان اور فوج کا شکریہ ادا کیا۔