عمران گردیزی قابل اور ایماندار آفیسر تھے ان کا بطور سیکرٹری ذمہ داریاں ادا کرنا وزارت اطلاعات کے لئے قابل فخر ہے ‘ ان کی صلاحیتوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، امید ہے نئے سیکرٹری بھی عمران گردیزی کے نقش قدم پر چلیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا میڈیا آفیشنلز کی الوداعی تقریب سے خطاب

جمعہ 29 جولائی 2016 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران گردیزی قابل اور ایماندار آفیسر تھے ان کا بطور سیکرٹری ذمہ داریاں ادا کرنا وزارت اطلاعات کے لئے قابل فخر ہے ‘ ان کی صلاحیتوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ وہ جمعہ کو یہاں میڈیا آفیشنلز کی الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران گردیزی قابل اور ایماندار افسر تھے انکا بطور سیکرٹری ذمہ داریاں ادا کرنا وزارت کے لئے قابل فخر ہے۔ پرویزرشید نے کہا کہہ سید عمران گردیزی کی قابلیت اور صلاحیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے وزارت میں شفافیت اور میرٹ کو اجاگر کیا۔ امید ہے نئے سیکرٹری بھی عمران گردیزی کے نقش قدم پر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کے ملازمین کو نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔ واضح رہے کہ سیکرٹری اطلاعات عمران گردیزی31 جولائی کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :