ملک وصوبے کے وسائل کو لوٹنے والے ایک ایک شخص کے احتساب اور ان کو منطقی انجام تک پہنچانے تک گھروں میں نہیں بیٹھیں گے، یار محمد رند

عمران خان کی 7 اگست سے تحریک احتساب کامیابی تک جاری رہیگی ملک غفار خان کاکڑ اور ان کی ساتھیوں نے ایک ایسے وقت میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی وہ خوش آئند ہے، پریس کانفرنس

جمعہ 29 جولائی 2016 23:03

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء )تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کے وسائل کو لوٹنے والے ایک ایک شخص کے احتساب اور ان کو منطقی انجام تک پہنچانے تک گھروں میں نہیں بیٹھیں گے، عمران خان نے 7 اگست سے تحریک احتساب کا اعلان کیا ہے جو کامیابی تک جاری رہیگی،، ملک غفار خان کاکڑ اور ان کی ساتھیوں نے ایک ایسے وقت میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی وہ خوش آئند ہے،یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب مقامی ہوٹل میں سابق ناظم عبدالغفا ر خان کاکڑکی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے مو قع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ناظم چلتن ٹاون میر محمد اسماعیل لہڑی ،سابق میئر کوئٹہ ملک ذکر یا کاسی ،ڈاکٹر ثنا اللہ اچکزئی ،ضلعی صدر بسم اللہ کاکڑ ،ملک خدائے بخش لہڑی،چوہدری شبیر سمیت دیگر بھی موجو د تھے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاق پرست اور قوم پر ست جماعتیں اقتدار میں ہیں جو اس سے قبل بلوچ اور پشتون کی نام پر سیا ست لیکن اقتدار میں آکر یہ سب کچھ بھول گئے اور جب انہیں اقتدار سے نکال دیا جائے گا تو پھر ان کو عوام اور اپنی قوموں کی یاد آئے گی، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو مشکلات اور مسائل درپیش ہے وہ 68سال کی نا انصافی اور ظلم کا نتیجہ ہیں یہاں پورئے تھانے بکتے اور عوام کو انصاف نہیں ملتا ہے،کرپشن خوفناک حد تک معاشرئے میں سرایئت کرچکی ہے آنے والے دور تحریک انصاف کا ہے اور اس سلسلے میں قوم عمران خان کے ویژن پر متحد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ 2018کے انتخابات میں ہمیشہ اقتدار پر قابض ہونے والوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ آج جن ساتھیوں نے ہمیں عزت دی اور پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر اعتماد اور ان کے ویژن سے اتفاق کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ہے ہم ان کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ان کومایوس نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے ایک نئی روایت قائم کی اس سے قبل جو لوگ شامل ہوتے تھے وہ بر سر اقتدار پارٹیمیں شامل ہوتے تھیلیکن آج پارٹی میں شامل ہونے والے ساتھیوں نے اسی طرح نہیں کیا اور اقتدار والی پارٹی کی بجائے اقتدار کی باہر کی اس جماعت میں شامل ہوئے جو حقیقی معنوں میں عوام اور ملک کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ میں اپنے اور پارٹی کی جانب سے ملک غفار خان کاکڑ اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہمارے ساتھ دیا اور اس وقت ہمیں تعلیم یا فتہ نوجوانوں کی ضرورت ہے اس مو قع پر ملک غفار خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ناظم اور پبلک سروس کمیٹی کا چیئرمین رہا ہوں 5سال مسلم لیگ (ن) میں بھی گزارے ہیں اور یہ اخز کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کارکنوں کی کوئی حیثیت نہیں لیکن تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے خیبر پختونخوا میں کرپشن اور دہشت گردی کو ختم کرکے عوام کو ایک نیا ویژن دیا ہیہم چیئرمین عمران خان کے قیا دت میں غیر مشروق طوپر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اور صوبائی قیا دت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ علا قائی سیا ست سے بالاتر ہوکر پورے بلوچستان میں تحریک انصاف کو فعال اور مضبوط کرینگیاور سردار یار محمد رند کی قیادت میں بلوچستان کا قلعہ بنادیں گے۔