مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پیلٹ لگنے سے 9کشمیری زخمی

اتوار 31 جولائی 2016 23:59

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31جولائی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں آج پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 9 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپواڑہ کے علاقے ریگی پورہ میں لوگ حالیہ انتفادہ کے دوران نہتے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام کے خلاف احتجاج کیلئے شام کے وقت سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کے علاوہ آنسو گیس اور پیلٹ شیلنگ کا بے دریغ استعمال کیا جس کے باعث9 افراد پیلٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سب سٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ میں داخل کیا گیا۔دریں اثنا بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں دکاندروں کو شام چھ بجے کے بعد دکانیں کھولنے سے زبردستی روکا تاکہ عوام بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری نہ کر سکیں۔ یاد رہے کہ حریت قیادت نے دکانداروں سے اپیل کر رکھی ہے کہ وہ دن کی ہڑتال کے بعد شام چھ بجے کے بعد رات گئے تک دکانیں کھلی رکھیں تاکہ لوگ روزمرہ ضروریات کی خریداری کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :