پانامہ لیکس حکومت کے گلے کی گھنٹی بن چکی ہے ، حکومت کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز پر ہی اتفاق کرنا ہو گا۔چوہدری اعتزاز احسن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 اگست 2016 16:29

پانامہ لیکس حکومت کے گلے کی گھنٹی بن چکی ہے ، حکومت کو اپوزیشن کے ٹی ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اگست۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس حکومت کے گلے کی گھنٹی بن چکی ہے ، حکومت کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز پر ہی اتفاق کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک مقدمے کی پیروی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس حکومت کے گلے کی گھنٹی بن چکی ہے۔

اپوزیشن پانامہ لیکس کے معاملے پر ایک پلیٹ فارم پر ہے۔ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہونا غیر سنجیدگی کی انتہا ہے۔ حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز پر ہی اتفاق کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا حکومت مخالف تحریکیں شروع ہو چکی ہیں۔ شریف برادران اور دیگر کو سخت احتساب کے لئے تیار رہنا چاہئیے۔ مراد علی شاہ نوجوان وزیر اعلیٰ ہیں انہیں کام کرنے کا موقع ملنا چاہئیے۔