ڈی ایچ اے کراچی نے پرویز مشرف کی جائیداد قرق کر لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 اگست 2016 16:29

ڈی ایچ اے کراچی نے پرویز مشرف کی جائیداد قرق کر لی

کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اگست۔2016ء) ڈی ایچ اے کراچی نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد قرق کر لی ، کورٹ ناظم خود جا کر تصدیق کے بعد اپنی رپورٹ متعلقہ عدالت کوبھیجیں گے۔

(جاری ہے)

ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کراچی نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد قرق کر لی ہے۔ کورٹ ناظم کے مطابق انہیں جائیداد قرق کئے جانے سے متعلق زبانی اطلاع ملی ہے۔ تحریری رپورٹ آنے پر خود جا کر تصدیق کروں گا اور پھر اپنی رپورٹ تیار کر کے متعلقہ عدالت کو بھیجوں گا۔

متعلقہ عنوان :