قومی اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر جیسے سنجیدہ معاملے پر بحث ، وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی خوش گپیوں میں مصروف رہے

پیر 1 اگست 2016 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر جیسے سنجیدہ معاملے پر بحث کے دوران وفاقی وزراء سمیت وزرائے مملکت اور ارکان اسمبلی خوش گپیوں میں مصروف رہے ، ارکان اوروزراء ٹولیوں کی شکل میں بیٹھے اہم موضوع پر بحث سننے سے محروم رہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے اسمبلی قواعد کو معطل کر کے جب کشمیر پر بحث کا آغاز کروایا تو ایوان میں موجود وزراء وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون وانصاف زاہد حامد، وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سمیت وزرائے مملکت سائرہ افضل تارڑ اور بلیغ الرحمان سمیت ارکان اسمبلی نوید قمر اور شگفتہ جمانی ٹولیاں بنا کر خوش گپیوں میں مصروف رہے ، وزیر داخلہ کی آمد پر ارکان ان کی نشست پر ان سے ملنے اور اپنے کام لے کر آئے