ایف آئی اے اسلام آباد کی کاروائی،امریکہ جانے کی کوشش کرنے والی میڈیا کی جعلی ٹیم گرفتار

پانچ رکنی میڈیا کی جعلی ٹیم امریکہ میں الیکشن کی کوریج کے بہانے جانے جانے کی کوشش کررہی تھی ،جعلی میڈیا ٹیم کی نشاندہی پر ڈاکٹر طارق اور فیصل بشیر نامی ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے لاہور میں چھاپے مارے جارہے ہیں،ایف آئی اے حکام

پیر 1 اگست 2016 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اگست ۔2016ء ) ایف آئی اے اسلام آباد نے کاروائی کرکے امریکہ جانے کی کوشش کرنے والی میڈیا کی جعلی ٹیم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ایف آئی اے اسلام آباد نے کاروائی کرکے امریکہ جانے کی کوشش کرنے والی میڈیا کی جعلی ٹیم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی میڈیا کی جعلی ٹیم امریکہ میں الیکشن کی کوریج کے بہانے جانے جانے کی کوشش کررہی تھی ۔

گرفتار افراد میں عدیل انعام ، نعیم اختر ، محمد شہزاد ، محمد فیصل ، مریم عدیل شامل ہیں ۔ایف آئی اے کے مطابق جعلی میڈیا ٹیم کی نشاندہی پر ڈاکٹر طارق اور فیصل بشیر نامی ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے لاہور میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔جعلی میڈیا ٹیم میں پروڈوسر درحقیقت ٹیچر، کیمرہ مین ڈرائیور ، اور دوسرا اصل میں کسان ہے ۔