رینجرز کو صرف کراچی میں آپریشن کیلئے اجازت دی گئی ہے، رینجرز سندھ میں کئی سال سے موجود ہے، جمہوریت کو بچائیں تو نواز شریف کا ساتھ دینے کا الزام لگتاہے ،حکومت اس لئے ٹی او آر نہیں بنانا چاہتی کیونکہ وزیر اعظم کے خاندان پرآف شور کمپنیوں کا الزام ہے ،پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 1 اگست 2016 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اگست ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کر دی گئی ہے اور اسے رینجرز کوآپریشن کیلئے صرف کراچی میں اجازت دی گئی ہے رینجرز سندھ میں کئی سال سے موجود ہے ۔ جمہوریت کو بچائیں تو الزام لگتا ہے، نواز شریف کا ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی او آر نہیں بنانا چاہتی کیونکہ وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان پرپانامہ لیکس میں آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ پانامہ لیکس معاملے پر ازخود نوٹس لیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو بچائیں تو الزام لگتا ہے نواز شریف کا ساتھ دیا رینجرز کئی سال سے سندھ میں موجود ہے اور رینجرز کو اپریشن کیلئے صرف کراچی میں اجازت دی گئی ہے اور رینجرز کے اختیارات میں بھی توسیع کردی گئی ہے ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ کوئی تھرڈ پارٹی آجائے۔