چائلڈ پروٹیکشن بیورو خدم خلق میں سرگرم عمل

پیر 1 اگست 2016 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اگست ۔2016ء) لاہور پولیس کی جانب سے گزشتہ دنوں چائلڈ لیبر پروٹیکشن بیورو سے 28بچے بازیابی کی پریس کانفرنس کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو خدم خلق میں سرگرم عمل ہو گئی۔بچوں کے اغواء میں شدت سے اضافے نے چائلڈپروٹیکشن بیوروکی ہٹ دھرمی ختم کرتے ہوئے اسے فعال کر نا شروع کر دیا ۔پتوکی کا ر ہائشی 10سالہ گمشدہ بچہ چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی جانب سے ورثاء کے حوالے ۔

چند روز قبل لاہور پولیس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں 28بچے چائلڈ لیبر پروٹیکشن سے بازیاب کر وانے کے انکشاف کے بعد چائلڈ لیبر پرٹیکشن کی جانب سے پولیس کے ساتھ ان بچوں کا ڈیٹا شیئر کر نا شروع کر دیا گیا ہے جسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو والے اٹھا کر اپنے پاس رکھیں گے لیکن2016ء سے قبل جب چائلڈ پروٹیکشن بیوروپویس کے ڈیٹا شیئر نہیں کرتا تھا تو تب ان بچوں کا کیا بنتا تھا جو کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو والے مختلف علاقوں سے اٹھا کر اپنے بیورو میں لے کر آتے تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند ہفتوں سے شہر میں جاری بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں پولیس کو بھی دن رات بچوں کے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش لاحق ہے جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بھی پھرتیاں دیکھنے میں آرہی ہیں ۔ اس حوالے سے گزشتہ روزچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم نے پتوکی کے10سالہ بچے احد ولد شبیر کے والدین کو تلاش کرنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا۔

یہ بچہ گھر سے بھاگ کر پتوکی سے لاہور آگیا اور ریلوے سٹیشن لاہور پرریلوے پولیس نے اس بچے کوچائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قائم کردہ اوپن ریسیپشن سینٹر کے حو الے کیا جہاں سے اس بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ہیڈ آفس میں منتقل کردیا گیا اور اس بچے کے والدین کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔ اس بچے کے والدین نے بچے کے اغواء کی رپورٹ درج کروائی لیکن یہ بچہ اغواء نہیں ہوا تھا بلکہ خود گھر سے بھاگ کر گیا تھا اور بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم نے بچے کے والدین کو تلاش کرکے بچہ ان کے حو الے کردیا

متعلقہ عنوان :