پاکستان کے ترکی کے ساتھ بردرانہ تعلقات کی وجہ مذہب ، تاریخ اور مشترکہ روایات ہیں، پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت جمہوریت کی فتح ہے،صدر مملکت ممنون حسین کی ترک وزیر خارجہ میوت چاوش اوگلو سے ملاقات میں گفتگو
منگل 2 اگست 2016 16:17
(جاری ہے)
صدر مملکت نے موجودہ ناکام بغاوت اور اتاترک انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ترکی اور پاکستان ہمیشہ مشکل گھڑی میں اندرونی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں جس میں سائپرس اور جموں و کشمیر کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے معاملات شامل ہیں۔ ترکی نیجموں وکشمیر کے معاملے پر ہمیشہ پاکستان کی تائید کی۔ صدر مملکت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے پر زور دیا۔ ترک وزیر خارجہ میوت چاوش اوگلو نے اس موقع پر کہا پاکستانی حکومت اور عوام نیموجودہ ناکام بغاوت پر جس طرح ترکش حکومت اور صدر کا ساتھ دیا ہے اس کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے صدر مملکت کو یقین دلایا کہ ترکی دہشت گردی اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ترکی کشمیریوں کی حق خود اداریت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ پاکستا ن کو نیوکلیئر سپلائی کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے کی بھی ترکی کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ وہ ترک صدر طیب اوردگان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم تک ان کی نیک خواہشات پہنچا دیں۔ صدر مملکت نے مہمان وزیر خارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے اہم ثابت ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.