ناکام فوجی بغاوت کے بعد ملک میں خفیہ اداروں کی تنظیم نو کی جائے گی، ترک صدر

بدھ 3 اگست 2016 13:25

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اگست ۔2016ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ملک میں خفیہ اداروں کی تنظیم نو کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک نشریاتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کا خاتمہ کر دیا جائے گا، جو امریکا میں جلا وطنی کی زندگی بسر کرنے والے مذہبی رہنما گولن کے زیراثر ہیں۔ ترک حکومت فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام گولن پر ہی عائد کرتی ہے۔ ایردوآن نے یورپی یونین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی ڈیل پر یورپی بلاک اپنے وعدوں کو وفا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :