بھارت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کر رہا‘ قراردادوں پر رائے شماری کرانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کی جائے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کا نکتہ اعتراض پر اظہارخیال

بدھ 3 اگست 2016 15:21

اسلام آباد ۔ 03 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست۔2016ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کر رہا‘ ان قراردادوں پر رائے شماری کرانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں غلام سرور خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سارک ممالک کا ایک اہم اجلاس ہونے والا ہے‘ بھارت نے کشمیر میں جو ظلم و تشدد برپا کر رکھا ہے اس حوالے سے میرا نام بھی تحریک التواء میں شامل تھا ہمیں بتایا گیا تھا کہ یہ بحث بدھ کو بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کر رہا۔ ان قراردادوں پر رائے شماری کرانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کی جائے۔