این اے125میں ووٹوں کی تصدیق:نادرا نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

سعد رفیق کے حلقے میں ایک لاکھ 49ہزارووٹو ں کی تصدیق نہ ہوسکی،صرف 57ہزار ووٹوں کو درست قرار دیا گیا،تین ہزار سے زائد ووٹوں کے شناختی کارڈز نمبرز غلط ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 3 اگست 2016 16:23

این اے125میں ووٹوں کی تصدیق:نادرا نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست2016ء) :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق نادرا نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے،سعد رفیق کے حلقے میں ایک لاکھ 49ہزارووٹو ں کی تصدیق نہ ہوسکی،صرف 57ہزار ووتوں کو درست قرار دیا جبکہ تین ہزار سے زائد ووٹوں کے نمبرز غلط ہیں۔ذرائع کے مطابق نادرا نے این اے 125سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔

سعد رفیق کی کامیابی کے خلاف حامد خان نے درخواست دے رکھی تھی۔حامد خان نے دھاندلی کے الزام کے تحت الیکشن کو چیلنج کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر نادرا نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے۔رپورٹ کے مطابق دولاکھ 6 ہزار242 ووٹوں کو تصدیق کےعمل سے گزارا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ1لاکھ 49 ہزار139ووٹوں کی تصدیق ناقص فنگرپرنٹس کےباعث نہ ہوسکی۔تاہم ان ووٹوں پردرج شناختی کارڈزکےنمبر درست پائےگئے۔اسی طرح رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 184 ووٹ ایسے ہیں جواس حلقے میں رجسٹرڈ نہیں۔کاونٹرفائلزمیں 3ہزار998 شناختی کارڈز نمبرغلط درج ہوئے ہیں۔ جبکہ7ہزار892 کاونٹرفائلز پرانگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔رپورٹ میں انگوٹھوں کی تصدیق نہ ہونے کی بھی بہت سی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :