Live Updates

سارک ممالک کے سیکرٹری داخلہ کا اجلاس، اعلامیہ جاری ، سیکرٹری داخلہ نے متفقہ شعبوں میں تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا ، اجلاس میں باہمی تعاون مستحکم کرنے سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا

بدھ 3 اگست 2016 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) سارک ممالک کے سیکرٹری داخلہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا جس کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے متفقہ شعبوں میں تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور اجلاس میں باہمی تعاون مستحکم کرنے سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا ۔ بدھ کو سارک ممالک کے سیکرٹری داخلہ کااجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے متفقہ شعبوں میں تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی تعاون مستحکم کرنے سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں معلومات، تجربات اور مہارت کے تبادلے کا جائزہ بھی لیا گیا۔یہ تجاویز وزرائے داخلہ کانفرنس میں رکھی جائیں گی ۔ سیکرٹری داخلہ عارف احمد کو سارک داخلہ سیکرٹریز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ۔عارف احمد خان نے کہا کہ مشترکہ چیلنجز اجتماعی رد عمل کا تقاضا کرتے ہیں اور یہ سارک پلیٹ فارم ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ سیکرٹری داخلہ عارف احمد نے کہا کہ کرپشن جیسے اہم امور کا یہ پلیٹ فارم احاطہ کرتا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :