وفاق کی جانب سے سندھ رینجرز کے اختیارات کے جو کاغذات ہمارے سامنے آئے ہیں اس کے مطابق وفاق نے ہمارے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ہیں ، ہماری درخواست تھی کہ رینجرز کو خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کی جائے

مشیر قانون وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 3 اگست 2016 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) مشیر قانون وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ رینجرز کے اختیارات کے جو کاغذات ہمارے سامنے آئے ہیں اس کے مطابق وفاق نے ہمارے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ہیں ، ہماری درخواست تھی کہ رینجرز کو خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کی جائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو کاغذات ہمارے سامنے آئے ہیں اس کے مطابق وفاق نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے ہیں اور ہماری درخواست کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کے اختیارات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، ان کے پاس وہی اختیارات ہیں جو پہلے دیئے جاتے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :