جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں ہی ملک کی بقاء ہے،سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 3 اگست 2016 23:12

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں ہی ملک کی بقاء ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ موجود ہے ایک سسٹم چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا حکومت کیلئے سب سے بڑا احتساب کرنے والا ادارہ ہے۔

آج کل سوشل میڈیا بھی حکومت کا کڑا احتساب کررہا ہے۔ ملک میں عدالتیں موجود ہیں، حکومت پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ عدلیہ، عوام اور سوشل میڈیا سب حکومت کو غلطیاں درست کرنے اور حکومت کو بہتر کام کرنے کے لئے کردار ادا کررہی ہیں حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کیلئے بھی یہ ادارے بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :