دبئی ائیرپورٹ پر ایمریٹس طیارہ حادثہ، جہاز کے اندرونی مناظر کی خوفناک ویڈیو سامنے آ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 اگست 2016 01:41

دبئی ائیرپورٹ پر ایمریٹس طیارہ حادثہ، جہاز کے اندرونی مناظر کی خوفناک ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اگست۔2016ء) بھارت سے آنے والا ایمریٹس ائیر لائن کا جہاز جو دبئی ائیرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد دھماکے سے تباہ ہو گیا اب اُس طیارے کے اندر کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد جہاز کے اندر افراتفری پھیلی ہوئی ہے ۔ مسافر شدید پریشانی میں ادھر اُدھر بھاگ رہے ہیں۔