فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے عازمین کا حجاز مقدس کا سفر شروع ہو گیا‘اسلام آباد سے پہلی حج پرواز328عازمین حج کو لیکر حجازمقدس روانہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 اگست 2016 10:48

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے عازمین کا حجاز مقدس کا سفر شروع ہو گیا‘اسلام ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست۔2016ء) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے عازمین کا حجاز مقدس کا سفر شروع ہو گیا۔ تمام اہم شہروں کے ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ اسلام آباد سے 328 عازمین کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز روانہ ہوئی۔ اس موقع پر عازمین کے عزیزو اقارب کی بڑی تعداد بھی ائیرپورٹ پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حکومت استطاعت سے بڑھ کر عازمین کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ دوسری جانب کراچی سے بھی نجی ائیرلائن کی پرواز 320 عازمین کو لے کر حجاس مقدس کیلئے روانہ ہوئی۔ لاہور سے پہلی حج پرواز220 مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔ اس سال ایک لاکھ سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :