سیالکوٹ ٗ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں فردوس عاشق اعوان کی موجودگی پر ہنگامہ، کارکن گتھم گتھا

جمعرات 4 اگست 2016 21:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 اگست ۔2016ء) سیالکوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جہاں کارکن فردوس عاشق اعوان کی موجودگی پر آپس میں ہی لڑ پڑے اور تھپڑوں، مکوں سے ایک دوسرے کی تواضع کرتے رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن جاری تھا جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور پارٹی کی ناراض رہنما فردوس عاشق اعوان کو مدعو کیا گیاتھا ۔

دونوں رہنما سٹیج پر موجود تھے کہ جیالوں نے فردوس عاشق اعوان کو سٹیج سے نیچے اتارنے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس سے کنونشن کا ماحول خراب ہو گیا اور فردوس عاشق اعوان کے حامی اور مخالف کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ کشیدہ صورت حال دیکھ کر راجہ پرویز اشرف اور فردوس عاشق اعوان تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔