افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والا پاکستانی ہیلی کاپٹر صبح8بجکر 45منٹ پر روس کے لئے روانہ ہوا تھا جس سے افغانستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا

جمعرات 4 اگست 2016 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست ۔2016ء ) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والا پاکستانی ہیلی کاپٹر صبح8بجکر 45منٹ پر روس کے لئے روانہ ہوا تھا جس سے افغانستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے بیان میں کہاکہ افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والا پاکستانی ہیلی کاپٹر صبح8بجکر 45منٹ پر روس کے لئے روانہ ہوا تھا اور10بجے کے بعد افغانستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔

ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہونے پر افغان حکومت سے رابطہ کیا گیا ۔افغان حکومت کو ہیلی کاپٹر کے روٹ سے آگاہ کر دیا گیا تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ ری فیولنگ کے لئے ہیلی کاپٹر کو ازبکستان اترنا تھا ۔ہیلی کاپٹر مرمت کے لئے روس جا رہا تھا ۔